اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کا دنیا کے ۱۴۰ ممالک کے شیعوں سے رابطہ ہے: آقائے اختری

اہل بیت(ع) اسمبلی کے سیکرٹری جنرل نے کہا: اسمبلی نے انٹرنیٹ کی دنیا سے بھی بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے مختلف ویب سائٹس لانچ کی ہیں اور سافٹ ویئر تیار کئے ہیں جن میں ۷۰ ہزار دینی سوال و جواب پر مشتمل پانچ زبانوں میں ’’مفتاح‘‘ اور ۲۴ زبانوں میں اخبار ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی تاسیس کی چھبیسویں سالگرہ کے ایام میں

اسمبلی کے سیکرٹری جنرل نے تہران میں ایک پریس کانفرنس سے گفتگو کی۔


اس پریس کانفرنس میں حجت الاسلام و المسلمین محمد حسن اختری نے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی

گزشتہ ۲۶ سالوں کی خدمات کی طرف اشارہ کیا اور کہا: ہم نے اس سے قبل بھی مختلف مناسبتوں

سے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے حوالے سے گفتگو کی ہے اور عرض کیا ہے کہ یہ شیعوں کا ایک ایسا

واحد ادارہ ہے جس کے  دنیا کے مختلف ممالک سے ۷۰۰ سے زیادہ علمی اور سماجی شخصیات رکن

ہیں اور یہ ادارہ گزشتہ ۲۶ سال سے اہل بیت(ع) کے پیروکاروں کے لیے خدمات انجام دے رہا ہے۔


انہوں نے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی وسعت کو بیان کرتے ہوئے کہا: آج ہم دنیا کے تقریبا ۱۴۰ ممالک

کے شیعوں سے رابطہ میں ہیں ۳۶۰ ادارے ہم سے منسلک ہیں اور اس کے علاوہ اور بہت ساری غیر

شیعی بلکہ غیر مسلم شخصیات بھی ہمارے ساتھ دوستانہ روابط رکھتی ہیں اور ہم مشترکہ اہداف کے

تحت ان کے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔


 اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل نے اسمبلی کے اہداف و مقاصد کو گنواتے ہوئے کہا:

شیعوں کے ثقافتی اور سماجی فلاحی امور کا فروغ، دنیا کے مختلف ممالک میں اہل بیت(ع) کے پیروکاروں

اور شیعوں کے ساتھ دینی امور میں تعاون اور اہل بیت(ع) علیہم السلام کی تعلیمات کی نشر و اشاعت

ہمارے بنیاد اہداف و مقاصد میں شامل ہے۔


 انہوں نے مزید کہا: ہمارا ایک مقصد، مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور ہمدلی کی فضا قائم کرنا ہے اور یہ وہ

کام ہے جس کی امام خمینی (رہ) نے بنیاد رکھی اور ان کے بعد رہبر انقلاب اسلامی نے تاحالا اسے

محفوظ رکھا اور یہ درحقیقت ایک قرآنی اصل ہے جس پر تمام مسلمان بھی متفق ہیں۔


حجۃ الاسلام و المسلمین اختری نے کہا: اسمبلی کے اہداف میں سے ایک ہدف مظلومین اور مستضعفین

کی حمایت، پشت پناہی اور ان کا دفاع ہے خاص طور پر مسلمانوں اور شیعوں میں جو قومیں مظلوم واقع

ہوئی ہیں ان کی بھرپور حمایت ہے۔


انہوں نے اسمبلی کی ثقافتی خدمات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی

جانب سے تاہم دوہزار عناوین پر مشتمل کتابیں دنیا کی ۵۸ زندہ زبانوں میں ترجمہ کی صورت میں منظر عام

پر آ چکی ہیں۔


اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل نے مزید کہا: اسمبلی نے مجازی فضا سے بھی بھرپور

فائدہ اٹھاتے ہوئے مختلف اور متنوع ویب سائٹس لانچ کی ہیں اور سافٹ ویئر تیار کئے ہیں جن میں ۷۰ ہزار

دینی سوالات و جوابات پر مشتمل پانچ زبانوں میں ’’مفتاح‘‘ اور ۲۴ زبانوں میں خبر رساں ایجنسی ’’ابنا‘‘ کا

نام لیا جا سکتا ہے۔


انہوں نے عاشورا اور اربعین کے موقع پر اسمبلی کی جانب سے پیش کی جانے والی خدمات کی طرف

بھی اشارہ کیا اور کہا کہ اسمبلی کی جانب سے دنیا بھر ہونے والی عزاداری اور کربلا کی اربعین مارچ

میں ثقافتی خدمات فراہم کرنے کی غرض سے عاشورا بین الاقوامی ادارہ قائم کیا گیا ہے جو منظم طور

سے مذہبی تنظیموں اور مساجد کے ساتھ تعاون برقرار کرے گا۔

نظر دهید

شما به عنوان مهمان نظر ارسال میکنید.

مجمع جهانی اهل‌بیت (ع)

مجمع جهانی اهل‎بیت(علیهم‎السلام)، به عنوان یک تشکل جهانی و غیردولتی، از طرف گروهی از نخبگان جهان اسلام تشکیل شده است. اهل‎بیت(علیهم‎السلام) به این دلیل بعنوان محور فعالیت انتخاب شده‎اند که در معارف اسلامی در کنار قرآن، محوری مقدس را که مورد پذیرش عامه مسلمین باشد، تشکیل می‎دهند.
مجمع جهانی اهل‎بیت(علیهم‎السلام) دارای اساسنامه‎ای مشتمل بر هشت فصل و سی و سه ماده است.

  • ایران - تهران - بلوارکشاورز - نبش خیابان قدس - پلاک 246
  • 88950827 (0098-21)
  • 88950882 (0098-21)

تماس با ما

موضوع
ایمیل
متن نامه
2*1=? کد امنیتی