اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے وفد کی کربلا میں دینی ثقافتی اداروں کے سربراہان سے ملاقات

پنج شنبه, 26 مهر 1397

اربعین حسینی(ع) کی آمد اور عراق میں ملین مارچ کے آغاز پر اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے وفد نے کربلا و نجف کے دینی اداروں کے سربراہان سے ملاقات کی ہے۔

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے ایک وفد نے اربعین حسینی (ع) کے موقع پر زائرین کے لیے عراق کے مختلف مقامات پرثقافتی موکب لگانے کے لیے اس ملک کا دورہ کیا ہے جہاں کربلا و نجف میں دینی ثقافتی اداروں کے سربراہان سے ملاقات اور گفتگو بھی کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، اسمبلی کے وفد نے کربلا میں ’مرکز مطالعات و تحقیقات کربلا‘ کے عہدیداروں سے ملاقات اور زائرین کے لیے ثقافتی خدمات فراہم کرنے کے طریقہ کار پر گفتگو کی۔
ملاقات کے دوران مرکز مطالعات و تحقیقات کربلا کے سربراہ نے کہا ہے کہ عراق کی ۵۳ یونیورسٹیاں اور ثقافتی ادارے زائرین اربعین کے لیے کوئی ثقافتی خدمات انجام نہیں دے رہے ہیں۔
انہوں نے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے عہدیداروں کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی نے مذہب تشیع کو متعارف کروانے کے لیے مختلف زبانوں میں دنیا کے کونے کونے میں دینی و ثقافتی خدمات انجام دی ہیں۔

مجمع جهانی اهل‌بیت (ع)

مجمع جهانی اهل‎بیت(علیهم‎السلام)، به عنوان یک تشکل جهانی و غیردولتی، از طرف گروهی از نخبگان جهان اسلام تشکیل شده است. اهل‎بیت(علیهم‎السلام) به این دلیل بعنوان محور فعالیت انتخاب شده‎اند که در معارف اسلامی در کنار قرآن، محوری مقدس را که مورد پذیرش عامه مسلمین باشد، تشکیل می‎دهند.
مجمع جهانی اهل‎بیت(علیهم‎السلام) دارای اساسنامه‎ای مشتمل بر هشت فصل و سی و سه ماده است.

  • ایران - تهران - بلوارکشاورز - نبش خیابان قدس - پلاک 246
  • 88950827 (0098-21)
  • 88950882 (0098-21)

تماس با ما

موضوع
ایمیل
متن نامه
9+9=? کد امنیتی