اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل کی مرقد امام راحل پر منعقدہ پروگرام میں گفتگو

حجۃ الاسلام و المسلمین محمد حسن اختری نے کہا: امام ہمارے درمیان نہیں ہیں لیکن ان کا کردار، ان کے بیانات اور راہ انقلاب کو جاری رکھنے کے لیے ان کی ہدایات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں ہمیں امام کے خلف صالح رہبر انقلاب حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کی پیروی کے ذر

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی انقلاب کی اڑتیسویں سالگرہ اور عشرہ فجر کے موقع پر اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے عہدیداران اور کارکنان نے امام خمینی(رہ) کے مرقد اور شہدائے انقلاب کے مزار پر حاضر ہو کر ایک مرتبہ پھر امام و شہداء کے اہداف و مقاصد کے ساتھ تجدید عہد کیا۔

مرقد امام راحل پر اس حوالے سے منعقدہ پروگرام میں اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ ایام میں جن میں دین اسلام اور مکتب اہل بیت(ع) کی سربلندی اور انقلاب اسلامی کی کامیابی کے تئیں امام خمینی کی انتھک زحمات کو یاد کیا جائے اور ان کے راستے کو جاری و ساری رکھا جائے۔

حجۃ الاسلام و المسلمین محمد حسن اختری نے کہا: امام ہمارے درمیان نہیں ہیں لیکن ان کا کردار، ان کے بیانات اور راہ انقلاب کو جاری رکھنے کے لیے ان کی ہدایات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں ہمیں امام کے خلف صالح رہبر انقلاب حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کی پیروی کے ذریعے امام کے راستے کو جاری رکھنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت نہ صرف ایران اور ایرانی انقلاب اسلامی پر ناز کرتے ہیں بلکہ دنیا کے کونے کونے میں رہنے والا ہر آزاد فکر انسان، مسلمان اور مکتب تشیع کا پیرو امام اور ان کے مقصد سے محبت کرتا ہے اور یہ وہ حقیقت ہے جسے ہم آج بھی سینتیس سال گزر جانے کے بعد مشاہدہ کر رہے ہیں۔

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل نے دشمنان اسلام مخصوصا امریکہ، اسرائیل اور آل سعود کے اسلام مخالف پروپیگنڈوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمنان اسلام شب و روز ایک کرتے ہیں کہ اللہ کے نور کو بھجا دیں اور دین ناب محمدی(ص) کا چہرہ بگاڑ دیں لیکن امام نے ان کی کوششوں پر پانی پھیر دیا۔
انہوں نے آخر میں کہا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ دین خدا کی حفاظت کے لیے اپنے رہبر کے فرمان کے تابع رہیں اور اس مقام پر آکر امام کے مقاصد کو ایک مرتبہ پھر دھرائیں۔ ہمیں یہ یقین جان لینا چاہیے کہ جب تک ہماری ملت عالمی استکبار، امریکہ اور اسرائیل کے مقابلے میں استقامت اور پائیداری کا ثبوت دے گی سربلند اور سرفراز رہے گی۔

مجمع جهانی اهل‌بیت (ع)

مجمع جهانی اهل‎بیت(علیهم‎السلام)، به عنوان یک تشکل جهانی و غیردولتی، از طرف گروهی از نخبگان جهان اسلام تشکیل شده است. اهل‎بیت(علیهم‎السلام) به این دلیل بعنوان محور فعالیت انتخاب شده‎اند که در معارف اسلامی در کنار قرآن، محوری مقدس را که مورد پذیرش عامه مسلمین باشد، تشکیل می‎دهند.
مجمع جهانی اهل‎بیت(علیهم‎السلام) دارای اساسنامه‎ای مشتمل بر هشت فصل و سی و سه ماده است.

  • ایران - تهران - بلوارکشاورز - نبش خیابان قدس - پلاک 246
  • 88950827 (0098-21)
  • 88950882 (0098-21)

تماس با ما

موضوع
ایمیل
متن نامه
5+4=? کد امنیتی