آفریقہ کے ممتاز عالم دین اور سیرالیون میں اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے رکن شیخ احمد تیجان سیلا کے انتقال پر اسمبلی نے ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔
تعزیتی پیغام کا ترجمہ حسب ذیل ہے:
بسم الله الرحمن الرحیم
انا لله و انا الیه راجعون
سیرالیون کے ممتاز شیعہ عالم دین، شیعہ ثقافتی مرکز کے سربراہ اور اس ملک میں اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے رکن حجت الاسلام و المسلمین شیخ احمد تیجان سیلا کے انتقال کی خبر دکھ اور افسوس کا باعث بنی۔
شیخ احمد تیجان سیلا تعلیمات اہل بیت(ع) کو عام کرنے میں پیشقدم تھے آپ نے اپنی بابرکت عمر کو اپنے ملک کے مختلف علاقوں میں تبلیغ اور تدریس کی راہ میں صرف کر دیا اور وہ دین مبین اسلام اور تعلیمات اہل بیت(ع) کے بیانگر تھے۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی اس نقصان پر مرحوم کے اہل خانہ، ان کے دوست و احباب اور جملہ رشتہ داروں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہوئے مرحوم کے لیے بلندی درجات اور پسماندگان کے لیے صدر و اجر کی دعا کرتی ہے۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی
المجمع العالمي لأهل البيت عليهم السلام، منظمة غير حكومية وعالمية شيعية تعنى بنشر معارف أهل البيت عليهم السلام وترسيخ الوحدة الإسلامية والعمل على اكتشاف وتنظيم أتباع العترة الطاهرة (ع) وتعليمهم ودعمهم.
أنشئت المنظمة علي يد نخبة من الشيعة ويشرف عليها الولي الفقيه والمرجعية الشيعية العليا.
قد قامت المنظمة منذ تأسيسها بدور إيجابي في المستوي العالمي في ترسيخ أسس الوحدة بين مختلف المذاهب الإسلامية.