آیت اللہ اختری: رہبر اسلام، اسلامی تہذیب کو زندہ رکھنے کے خواہاں

رہبر انقلاب اسلامی تہذیب و تمدن کے خواہاں ہیں اسلامی تمدن کے مختلف پہلو ہیں ان میں سے ایک اسلامی معاشرے کی علمی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔

اسلامی تہذیب، انسانی معاشرے خصوصا اسلامی سماج کی کھوئی ہوئی شئے ہے۔ عزت، سعادت، سربلندی اور تمام انسانی و دینی اقدار اس معاشرے میں تحقق پاتے ہیں جہاں اسلامی تہذیب جلوہ گر ہو۔
یہ بات اہل بیت عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام و المسلمین محمد حسن اختری نے مشہد مقدس میں منعقدہ ’’اسلامی تہذیب کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ بڑی طاقتوں کے زیر تسلط کمزور حکمران آج عالم اسلام کے لیے سب سے بڑی مصیبت ہیں کہا: ایک زمانے میں اسلامی تمدن خوب جلوہ نمائی کر رہا تھا لیکن آج ضعف، سستی، بے ثقافتی، ظلم و بے انصافی اسلامی معاشروں میں بڑھتی چلی جا رہی ہے یہاں تک کہ اسلامی سماج ایسے حکمرانوں کے ہاتھوں گرفتار ہوا ہے کہ انہوں نے اپنی اور اسلامی امت کے عزت و آبرو کو سستے دام بیچ دیا ہے اور وہ ستمگروں اور مکاروں کے سامنے ذلیل  و خوار ہو رہے ہیں۔
آقائے اختری نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ انقلاب اسلامی سے قبل ۸۰ ہزار امریکی مشیر ایران میں موجود تھے اور ایران سے اپنی وحشی گری کی تنخواہ لیتے تھے کہا: امریکہ کی ہماری نسبت دید میں آج بھی کوئی تبدیلی نہیں آئی ڈونلڈ ٹرمپ ہمیں اسی نگاہ سے دیکھتے ہیں لیکن اسلامی ممالک کے مسلمان، علما اور سیاستدان بیدار نہیں ہو رہے ہیں اور ان کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل نے اسلامی انقلاب اور امام راحل (رہ) کو عصر حاضرمیں خداوند عالم کی عظیم نعمت شمار کرتے ہوئے کہا: امام راحل نے انقلاب اسلامی کی برکت سے اسلام کو زندہ کیا اور مسلمانوں کو عزت بخشی۔ اور اس نعمت کا سلسلہ رہبر انقلاب اسلامی کے وجود سے جاری ہے آپ آج ایک شجاع، طاقتور، مدبر، دانشور اور حالات سے آگاہ رہبر ہونے کے عنوان سے دشمن کی تمام سازشوں کے مقابلے میں ڈٹے ہوئے ہیں اور اسلامی معاشرے کو سعادت، کمال اور ترقی کی طرف ہدایت کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا: رہبر انقلاب اسلامی تہذیب و تمدن کے خواہاں ہیں اسلامی تمدن کے مختلف پہلو ہیں ان میں سے ایک اسلامی معاشرے کی علمی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔

Ahl Al-Bayt World Assembly

The Ahl al-Bayt World Assembly  is an international non-governmental organization (INGO) that was established by a group of Shiite elites under the supervision of the great Islamic authority of the Shiites in 1990 to identify, organize, educate and support the followers of Ahl al-Bayt.

  • Tehran Iran
  • 88950827 (0098-21)
  • 88950882 (0098-21)

Contact Us

Issue
Email
The letter
7+4=? Captcha