امیر المومنین علی (ع) کے بارے میں ابن ابی الحدید کا حیرت انگیز قصیدہ

Saturday, 13 March 2021
آیت اللہ یوسفی غروی نے ابن ابی الحدید کے اس قصیدہ کا فارسی میں منظوم ترجمہ کیا اور اسے جناب ابوطالب (ع) بین الاقوامی سیمینار پیش کیا۔

جناب ابوطالب (ع) حامی پیغمبر اعظم (ص) بین الاقوامی سیمینار کی اختتامی تقریب جمعرات کے روز ۱۱ مارچ ۲۰۲۱ کو قم کے مدرسہ امام خمینی (رہ) میں منعقد ہوئی۔
سیمینار کی علمی کمیٹی کے سربراہ آیت اللہ محمد ہادی یوسفی غروی نے اس تقریب میں سیمینار کے حوالے سے انجام پانے والے علمی کاموں کی رپورٹ پیش کی۔
انہوں نے امیر المومنین علی علیہ السلام کی شان میں ابن ابی الحدید کے اشعار کی طرف اشارہ کیا اور کہا: اہل سنت کے اس بزرگ اور نامی گرامی عالم دین نے امیر المومنین علی علیہ السلام کی مدح میں کچھ قصیدے کہے کہ جو "قصائد علویات سبع" کے نام سے معروف ہیں۔
آیت اللہ یوسفی غروی نے ابن ابی الحدید کے سات قصیدوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ابن ابی الحدید امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کو مخاطب کرتے ہوئے کہتے ہیں: آپ کی صفات اسمائے الہی ہیں، علی (ع) اس سے کہیں بالاتر ہیں کہ کوئی عارضی چیز ان پر عارض ہو، علی کب دنیا میں آئے اور کب دنیا سے گئے؟
انہوں نے مزید کہا: وہی صفات جو امام علی علیہ السلام نے نہج البلاغہ میں خدا کے بارے میں بیان کی ہیں ابن ابی الحدید اپنے قصیدہ میں وہ صفات امیر المومنین علی علیہ السلام کی طرف نسبت دی ہیں اور انہیں مظہر صفات الہیہ قرار دیا ہے۔
آیت اللہ یوسفی غروی نے ابن ابی الحدید کے اس قصیدہ کا فارسی میں منظوم ترجمہ کیا اور اسے جناب ابوطالب (ع) بین الاقوامی سیمینار پیش کیا۔

Leave a comment

You are commenting as guest.

Ahl Al-Bayt World Assembly

The Ahl al-Bayt World Assembly  is an international non-governmental organization (INGO) that was established by a group of Shiite elites under the supervision of the great Islamic authority of the Shiites in 1990 to identify, organize, educate and support the followers of Ahl al-Bayt.

  • Tehran Iran
  • 88950827 (0098-21)
  • 88950882 (0098-21)

Contact Us

Issue
Email
The letter
7*6=? Captcha