آیت اللہ علوی گرگانی کا الحاج محمد عرب کے انتقال پر تعزیتی پیغام

پنج شنبه, 20 شهریور 1399
ابوالشھید مرحوم الحاج محمد عرب ایک انقلابی، شریف النفس اور مذہبی و سیاسی انسان تھے کہ انہوں نے اپنی عمر کے ابتداء سے ہی اسلام اور انقلاب کی راہ میں انتھک خدمات انجام دیں

حضرت آیت اللہ العظمیٰ محمد علی علوی گرگانی نے الحاج محمد عرب کے انتقال پر تعزیتی پیغام دیا ہے۔
آیت اللہ العظمیٰ کے پیغام کا ترجمہ درج ذیل ہے:


بسم الله الرحمن الرحیم
انا لله و انا الیه راجعون

ابوالشھید مرحوم الحاج محمد عرب ایک انقلابی، شریف النفس اور مذہبی و سیاسی انسان تھے کہ انہوں نے اپنی عمر کے ابتداء سے ہی اسلام اور انقلاب کی راہ میں انتھک خدمات انجام دیں اور اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس نظام کی ترویج اور خصوصا قم کے شریف عوام کے لیے بہت زحمات اٹھائیں، عاش سعیدا و مات سعیدا۔
اس عظیم المرتبت شخص نے وزارت خارجہ، قم کی میونسپلٹی اور اسلامی کونسل قم کی سربراہی جیسے عہدوں پر فرائض انجام دئیے۔
خداوند عالم ان کے پسماندگان کو صبر اور اجر عنایت کرے اور مرحوم کو ائمہ طاہرین کے ساتھ محشور فرمائے۔
خیال رہے کہ اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی کے قم دفتر کے سابق سربراہ الحاج محمد عرب گزشتہ ہفتے ۷۹ سال کی عمر میں اس دار دنیا سے رخصت ہو گئے تھے۔

محمد علی علوی گرگانی

مجمع جهانی اهل‌بیت (ع)

مجمع جهانی اهل‎بیت(علیهم‎السلام)، به عنوان یک تشکل جهانی و غیردولتی، از طرف گروهی از نخبگان جهان اسلام تشکیل شده است. اهل‎بیت(علیهم‎السلام) به این دلیل بعنوان محور فعالیت انتخاب شده‎اند که در معارف اسلامی در کنار قرآن، محوری مقدس را که مورد پذیرش عامه مسلمین باشد، تشکیل می‎دهند.
مجمع جهانی اهل‎بیت(علیهم‎السلام) دارای اساسنامه‎ای مشتمل بر هشت فصل و سی و سه ماده است.

  • ایران - تهران - بلوارکشاورز - نبش خیابان قدس - پلاک 246
  • 88950827 (0098-21)
  • 88950882 (0098-21)

تماس با ما

موضوع
ایمیل
متن نامه
7-7=? کد امنیتی